مصری فوج نے مختلف کارروائیوں میں بیس انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا

Aug 31, 2018 | 09:57

مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سینا میں مختلف کارروائیوں میں مزید بیس انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا،،،العربیہ ٹی وی کے مطابق مصری فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران کارروائیوں میں سات انتہائی خطرناک جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ سینا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے،،،مصری سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے بعد سینا میں کی گئی کارروائیوں میں 18 مطلوب مشتبہ جنگجوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں