ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان کی حکومت اورعوام کی بڑی کامیابی ہے: فواد چودھری
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عشق رسول سلامت رہے،، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ ہے ہیں،،،وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان کی حکومت اورعوام کی بڑی کامیابی ہے،، فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام اوران کی ہدایت پروزارت خارجہ کے روابط اس بڑی کامیابی کا باعث بنے