میکسیکو :70 میٹر لمبا سینڈوچ بنانے کا نیا ریکارڈ قائم
میکسیکو میں بچوں ،بڑوں ، بزرگوں اور درجنوں ماہر چیفس نے صرف دومنٹ اور انتیس سیکنڈ میں ستر میٹرلمبا اور آٹھ سو پینسٹھ کلو وزنی دنیا کا سب سے لمبا ٹورٹا سینڈوچ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔حاضرین نے کئی کلوگوشت،بن،مختلف سبزیوں اورساسزکااستعمال کرکے سینڈوچ بنایا اورخوب مزے سے دعوت اُڑائی۔