چیف الیکشن کمشنر کی صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کی رزداری سے متعلق ہدایات جاری

Aug 31, 2018 | 11:27

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے اور بیلٹ پیپر دکھانا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔

سردار محمد رضا کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق کیمرا یا کوئی تصویر کھینچنے والی ڈیوائس پولنگ اسٹیشن کے اندر لانا منع ہے جب کہ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔صدر پاکستان کے انتخاب کا طریقہ اور ووٹنگ فارمولا جانیےیاد رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان کے آئندہ صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

مزیدخبریں