پاکستان چین اورایران کے ساتھ بڑے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرے گا ،سپیکر قومی اسمبلی

Aug 31, 2018 | 11:54

قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصرنے کہاہے کہ پاکستان چین اورایران کے ساتھ بڑے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کرے گا جن سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔صوابی خاص اورجمال آباد میں الگ الگ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے مختلف شعبوں میں لاکھوں افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اسدقیصرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں محرومی اورپسماندگی کاخاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں