سعید احمد کو نیشنل بینک کی صدارت سے ہٹانے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،،، دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے سعید احمد کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا صرف سعیداحمد کی معطلی کا آرڈر پاس ہوا ہے یا اس کے علاوہ بھی کوئی آرڈر ہے،، جس پر وکیل نے بتایا کہ اس کے علاوہ کوئی آرڈر پاس نہیں ہوا، لیکن نئے صدر نیشنل بینک کی تقرری کی منظوری دی گئی،،، نئے صدر نیشنل بینک کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جس کی پریس کلپنگ موجودہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اخباری تراشوں پر تو کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتے،،،عدالت نے درخواست میں شامل تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ،عدالت کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری، سیکرٹری خزانہ اور سیکریٹری کابینہ، گورنر اسٹیٹ بینک، نیشنل بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی ۔