پاکستان ،جاپان کا باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
جاپان کے داخلہ امور کے وزیر مملکت کوزویوکی ناکنی نے آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت،سرمایہ کاری، ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی توازن کو درست کرنے کی نشاندہی بھی کی۔ جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانے کی جانب سے وزیر خارجہ کو جاپان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت کے نئے مواقعوں کی جانب توجہ مبذول کرائی، وزیر خارجہ نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں تجارتی و اقتصادی مواقعوں میں حصہ لینے پر بھی زور دیا۔