نئے تعلیمی سال کا آغاز، 13 لاکھ فلسطینی طلباءسکول روانہ
بدترین معاشی حالات کا سامنا کرنے والے لاکھوں فلسطینی طلباءکے تعلیمی سال برائے19 - 2018ءکا آغاز ہوگیا ہے۔ فلسطین کے محکمہ تعلیم کے مطابق ملک کے 3030 تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لیے 13 لاکھ طلباءطالبات نے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین بھربالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کو اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے باعث بدترین معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود لاکھوں فلسطینی طلباءطالبات سکول گئے ہیں۔