حکومت اقتصادی راہداری منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،شیخ رشید

Aug 31, 2018 | 12:39

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔ جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان کیلئے چین کے سفیر ژائو جیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے ۔اس موقع پر چین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے ملکر کام کریںگے۔

مزیدخبریں