آرمی چیف نے واضح کیا کہ فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے: فواد چوہدری
پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےوزیر اطلاعات فوادچوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان کوگزشتہ رات بہت بڑی سفارتی کامیابی ملی،گستاخانہ خاکوں کامقابلہ ملتوی ہوگیاہے،پاکستان نےترکی اوراوآئی سی کوبھی سفارتکاری میں شامل کیا، کہا وزیراعظم عمران خان خاکوں کےمعاملےپربہت دکھی تھے،مغرب کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قوانین لانےچاہئیں۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کوجی ایچ کیومیں دفاع اور سلامتی کے امور پراہم بریفنگ دی گئی، جس میں وزیراعظم سمیت اہم سیاسی ، عسکری قیادت موجود تھی،ریاستی پالیسی کیلئے پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا اعتماد ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا فوج حکومت کا ماتحت ادارہ ہے تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے جنگ نہیں،چین پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار ہے۔سی پیک کو نہ صرف مکمل بلکہ آگے لیکر جانا چاہتے ہیں،امریکہ اور روس کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانا چاہتےہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ فیض الحسن چوہان کل اپنے بیان پر معافی مانگا چکے ہیں۔ آرٹسٹس ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔