شام کے حوالے سے کسی بھی عالمی معاہدے کے پابند نہیں ہوں گے۔ اسرائیل

Aug 31, 2018 | 13:55

اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین کا کہنا ہے کہ شام کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کسی بھی معاہدے پر متفق ہو جائے، اسرائیل تاہم اس کا پابند نہیں ہو گا۔جرمننو نشریاتی ادارے کے مطابق لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحدی علاقے کے ایک دورے کے دوران لیبرمین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شام سے متعلق کسی بھی معاہدے کا احترام اپنی جگہ، مگر اسرائیل ایسی کسی بھی ڈیل کا پابند نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع اسرائیلی علاقوں کے دفاع کے لیے اسرائیلی وزارت دفاع ساٹھ ملین ڈالر سے زائد کی رقوم خرچ کر رہی ہے۔
 

مزیدخبریں