سعودی عرب 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیاب

Aug 31, 2018 | 14:07

سعودی وزارت ماحولیات وپانی وزراعت نے کہا ہے کہ 30سے زیادہ قسم کے زیتون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ وزارت زراعت نے 2006ء کے دوران مختلف قسم کے زرعی تجربات شروع کئے تھے، جس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزارت کے ماتحت ریسرچ سنٹر نے 1439ھ بمطابق 2002ء کے دوران ڈی این اے کمپلیکس قائم کیا تھا۔ یہاں اسپین، اٹلی ، یونان، شام ، اردن ، تیونس، ترکی اور مراکش میں تیار کئے جانیوالے زیتون کی مشہور اصناف پر تجربات کئے گئے۔ ریسرچ کی گئی۔ ان میں سے 9ایسی اقسام کا انتخاب کیا گیا جو پیداوار اور عمدگی کے حوالے سے نہایت شاندار تھیں۔ ریسرچ سنٹر نے زیتون کی مختلف اصناف کی نرسری کا اہتمام کیا زیتون کیلئے موسم گرما میں معتدل آب و ہوادرکار ہوتی ہے۔ 15تا 20سنٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں زیتون کا درخت مثالی شکل میں تیار ہوتا ہے۔ تبوک، حائل ، تبرجل اور القریات میں زیتون کے لئے 4کھیت تیار کئے گئے۔ وہاں اسکالرز نے ریسرچ کا کام کیا۔

مزیدخبریں