مصر میں پہلی مرتبہ قبطی مسیحی خاتون کی صوبائی گورنر کے عہدے پر تقرری

Aug 31, 2018 | 14:16

مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے پہلی مرتبہ ایک قبطی عیسائی خاتون منال عواد میخائل کو ایک صوبے کا گورنرمقرر کیا ہے اور اس خاتون سمیت مختلف صوبائی گورنروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق صدرالسیسی نے منال عواد میخائل کو صوبہ دمیاط کی نئی گورنر مقرر کیا ہے۔اس سے پہلے وہ صوبہ جیزہ کے گورنر کی نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔قبطی عیسائی مصرکی کل آبادی قریباً دس کروڑ کا دس فی صد ہیں اوروہ ایک طویل عرصے سے امتیازی سلوک کی شکایت کرتے چلے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اعلیٰ حکومتی عہدوں پر نمائندگی نہیں ہے۔واضح رہے کہ مصر کی موجودہ کابینہ میں آٹھ خواتین وزراء شامل ہیں،جو ملک کی جدید تاریخ میں خواتین کی یہ سب سے زیادہ نمائندگی ہے۔

مزیدخبریں