بھارتی فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں 250 وکٹیں مکمل

Aug 31, 2018 | 14:47

بھارتی فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 250 وکٹیں مکمل کرلیں۔ میچ سے قبل انکو یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی۔ ایشانت شرما نے یہ اعزاز جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جو رﺅٹ کو آﺅٹ کرکے حاصل کیا اس کے ساتھ ہی شرما یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں بھارتی باﺅلر بھی بن گئے ہیں۔ بھارت کی جانب سے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ہربھجن سنگھ 417 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، ایشون 324 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، ظہیر خان 311 وکٹوں کے ساتھ پانچویں اور بیدی 266 وکٹیں لیکر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں