خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان

Aug 31, 2018 | 15:05

خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر 70 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگئی۔اعداد و شمار کے مطابق خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر 70 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگئی، اس وقت خام تیل کی قیمت میں 1 فیصد کا مزید اضافہ ہوچکا ہے، خام تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔عالمی منڈی میں سپلائی میں کٹوتی کے خدشات سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا تو مستقبل میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے شروع ہوجائے گا جس سے مہنگائی بھی بڑھے گی۔

مزیدخبریں