پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائی, ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے کار چورگرفتار، گاڑی برآمد
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بروقت کارروائی
ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے کار چورگرفتار، گاڑی برآمد, ملزم چاند مسیح فیصل ٹاؤن میں دفتر کے باہر سے کرولا گاڑی چوری کر کے فرار ہوا , متاثرہ شہری نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر واقعہ کی اطلاع دی
سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کمیونیکیشن آفیسر نے ڈالفن سکواڈ کوملزم کی تفصیلات دیں160
ڈالفن ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کوماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے گرفتار کر لیا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے: ترجمان سیف سٹیز