وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، کراچی کی موجودہ صورتحال, عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو

Aug 31, 2018 | 19:43

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، اس موقع پر سندھ کی مجموعی صورتحال اور خصوصا کراچی کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے، کراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے، کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپے جانے پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی امور، صدارتی انتخاب ، صوبہ سندھ، کراچی اور حیدر آباد سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

مزیدخبریں