ساف چمپئین شپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

Aug 31, 2018 | 20:10

ساف چمپئین شپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیر ہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات، نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمٰن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، عدنان، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسیٰ خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینر روبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا، فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ معطلی اور دیگر مسائل کی وجہ سے طویل وقفے کے بعد پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل مصروفیت ایشین گیمز تھی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی دکھائی، نیپال کے خلاف کامیابی ایک اہم سنگ میل تھی، ایشین گیمز میں44 سال بعد کسی میچ میں کامیابی نے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے حوصلے بلند کر دیئے اور وہ ساف کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گاجبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور 8 ستمبر کو شیڈولڈ ہیں

مزیدخبریں