عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹر سے سفر کیا۔ ہمیں تین ماہ کا وقت دیں پھر تنقید کی جائے,وزیرِاعظم عمران خان

Aug 31, 2018 | 22:38

اسلام آبادمیں اینکرپرسنزسے ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹر سے سفر کیا۔ پاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ سب کا بلاامتیاز احتساب ہو گا۔ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔ کپتان نے اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ وہ دلیر آدمی ہیں۔ ہمیں 3 ماہ کا وقت دیں، پھر تنقید کی جائے۔ تین ماہ کے دوران گڈگورننس میں واضح تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ڈی پی او پاکپتن سے متعلق حقائق سپریم کورٹ میں آجائیں گے۔ گردشی قرضے 1200 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے مہم شروع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانس کے صدر کا دوبار فون آیا لیکن وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ابھی وہ مصروف ہیں بعد میں بات کریں گے۔

مزیدخبریں