8000 سے زیادہ کشمیری بھارتی حراست میں لئے جانے کے بعد سے لاپتہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری ریاستی دہشتگردی کے دوران گزشتہ انتیس سال میں ہزاروں کشمیری دوران حراست لاپتہ ہوئے اور متاثرہ خاندانوں کو ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار سے زیادہ کشمیری بھارتی فوج پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ہزاروں بے نام قبریں ملی ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خدشہ ہے کہ یہ قبریں لاپتہ کشمیریوں کی ہو سکتی ہیں