جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کے دیر ہو جائے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو یہی آوازآئے گی کہ وہ کشمیرسے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔