کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے،اشیائے خورونوش اوردواؤں کی قلت ہے، فردوس عاشق اعوان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے، کشمیرکا رابطہ کٹ چکا ہے، اشیائے خورونوش اور دواؤں کی قلت ہے، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولتوں تک رسائی سے محروم ہیں۔