چینی وزیر خارجہ کل سے شمالی کوریا کا دورہ کرینگے
چین نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی (کل)پیر سے شمالی کوریا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوائنگ نے میڈیا کو بتایا کہ وانگ یی اپنے شمالی کوریائی ہم منصب ری یون ہو سے ملاقات کریں گے۔توقع ہے کہ دونوں سفارت کار شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین جوہری پروگرام کے خاتمے پر تعطل کے شکار مذاکرات کے حوالے سے بات کریں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو 70سال مکمل ہونے کی مناسبت سے صدر شی جن پنگ کے جون میں دورہ شمالی کوریا کا بھی تذکرہ کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ وانگ یی کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔