پاک فوج اور بحریہ کی کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کوششیں جاری
کراچی: پاک فوج اور پاک بحریہ کی کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امداداور بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ پاک فوج کے انجینئرز نے آج کراچی پورٹ ٹرسٹ، سوک سنٹر، محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا ہے جبکہ گزری انڈر پاس پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے بارش سے متاثر علاقوں میں شہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر پانی کی صفائی جاری ہے۔ آرمی کی ریکوری گاڑیاں ٹریفک کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو منتقل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔
پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری. ترجمان پاک بحریہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا.ترجمان پاک بحریہ کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے. ترجمان پاک بحریہ پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات فراہم کیں. ترجمان پاک بحریہ کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی. ترجمان پاک بحریہ بدین میں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سےراشن بیگز تقسیم کیے گئے. ترجمان پاک بحریہ کراچی میں یونس آباد,ککا پیر, ناظم آباد, سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم. ترجمان پاک بحریہ سرجانی ٹاؤن, یارو خان گوٹھ, یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کےپیکٹ بھی تقسیم کیے گئے. ترجمان پاک بحریہ