راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ
راولپنڈی میں بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ واٹر اینڈ سیورج اتھارٹی(واسا)کے منیجنگ ڈائریکٹر شوکت محمود نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ٹائون صادق آباد، آریہ محلہ ندیم کالونی اور کمیٹی چوک انڈر پاس پر ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ، ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ یورولوجی ہسپتا ل مری روڈ اور فیض آباد انٹرچینج پر بھی ہیوی مشینری پہنچا دی گئی، نالہ لئی میں پانی کے بہائو کی نگرانی اور سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان واسا نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک جڑواں شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے