وزیراعظم کی رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق بھرپور کردار ادا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ، وفاقی وزرااسدعمر،علی زیدی،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز،سینئرافسران شریک ہوئے۔