یو اے ای حکومت نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دے دی

یو اے ای حکومت نے تمام کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دے دی ہے ۔ایمپلائمنٹ، وزٹ، ریزیڈنٹ ویزا سمیت تمام ویزہ رکھنے والے مسافروں کو پیر 30 اگست سے دبئی جانے کی اجازت مل گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہری دبئی کا کسی بھی کیٹیگری کا ویزہ رکھنے والے پیر کی شب 12 بجے سے دبئی جا سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق یو اے ای نے بھارت، بنگلادیش، نمیبیا، سری لنکا سمیت 14 ملکوں کے شہریوں کو آنے کی اجازت دی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریزنڈٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کے پاس یو اے ای حکومت کا خصوصی اجازت نامہ ساتھ رکھنا لازمی قراردیا گیا ہے ۔مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔فلائٹ سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔ایئرلائنز مسافروں کے منفی ٹیسٹ کی ذمہ دار ہونگی۔دبئی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کی صورت ایئرلاین ذمہ دار ہوگی۔ ترجمان قومی ایئر لائن پی آئی اے کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو حکم نامہ جاری کردیا۔