طالبان کی پنج شیر میں پیش قدمی, طالبان اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں

افغانستان میں شمالی اتحاد کی جانب سےمزاحمت کے بعد طالبان نے وادی پنج شیر میں پیش قدمی کی ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وادی کے باہر طالبان اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔وادی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے رابطے منقطع کر دیئے ہیں ۔ اسی دوران فریقین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔ طالبان نے پنج شیر کےمقامی رہنماؤں کو نئی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے لیکن تاحال بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ۔