متحدہ عرب امارات:کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیے میں ملک بھر میں تمام طبی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاں پی سی آر ٹیسٹ 50 درہم(13.61 ڈالر) میں کریں۔ وزارت صحت و انسدادامراض (ایم او ایچ اے پی) نے تمام قومی طبی اداروں میں پی سی آر ٹیسٹوں کی قیمت میں کمی کااعلان کیا ہے اور نئی قیمت 50 درہم مقرر کی ہے۔ نیزتمام طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندران پی سی آرٹیسٹ کے نتیجے کی رپورٹ جاری کریں۔ بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کی لاگت کو کم کرنا اور کمیونٹی کے ارکان پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔کروناوائرس کی ٹیسٹ کے ذریعے باقاعدہ تشخیص کویقینی بنانا ہے۔نئی قیمت منگل 31اگست سے نافذالعمل ہوگی۔