کورونا مریضوں میں اضافہ: پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ

پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 5 مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا ،جن علاقوں میںسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ان میں فقیرآباد، حیات آباد فیز6، فیصل کالونی، زریاب کالونی اور اعجاز آباد شامل ہیں۔اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈائون کے دوران مذکورہ علاقوں میں غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی رہے گی۔ مذکورہ علاقوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈائون لگا یا گیا۔