ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیو ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔