اسرائیلی فوج کا سکول جانیوالے بچوں پر تشدد،متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سکول جانے والے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے الریش فوجی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے مسجد ابراہیمی کے مغرب میں فلسطینی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایک مقامی شہری رائد ابو رمیلہ التمیمی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے 14 سالہ بچے کو سکول جاتے ہوئے ابو الریش چوکی پر تلاشی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطینی بچے زخمی ہو گئے۔