قتل کیس کے دوملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

سندھ ہائیکورٹ نے شہری زین العابدین کے قتل کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزمان منیر اور جمیل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ ملزمان نے دو مزید ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے زین العابدین کو قتل کر دیا تھا جبکہ پولیس نے منیر اور جمیل کو موقع سے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزمان کے خلاف 2011 میں تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں علیحدہ سزا بھی سنائی تھی۔