اب افغان عوام کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے، چوہدری سرور

: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 18سال بعد امریکہ نے تسلیم کرلیا کہ افغانستان میں جانا اس کی غلطی تھی ۔اب افغان عوام کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ افغان جنگ میں جیتنا نقصان پاکستان کا ہوا کسی کا نہیں ہوا ،اس جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا ،اب امریکانے بھی 18سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکااور اس کی عوام نے قبول کر لیا کہ افغانستان جانا غلطی تھی اب افغان عوام کو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے سے ہی بہت سیاسی جماعتیں ہیں انہیں بہتر بنانے اور ان میں جمہوریت لانے کی ضرورت ہےجبکہ سیاسی جماعتوں میں شخصی آمریت ختم نہیں ہو گی وہ بہتر نہیں ہو سکتیں۔ گورنر نے اعتراف کیا کہ پنجاب میں پہلے سے لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس بڑی تعداد میں خراب پڑے ہیں ان کو ٹھیک کرنے کا میکنزم نہیں بنایا جا سکا ہم نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا ہے کہ یہ ٹاسک بھی آب پاک اتھارٹی کو دے دیا جائے