عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کردی گئی

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے، پٹرول کی قیمت118روپے30پیسے فی لیٹر مقرر،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے50 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 115روپے3پیسے فی لیٹرمقرر،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے50پیسہ فی لیٹر کمی کردی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر رات بارہ بجے سے ہوگا۔