فیفا ورلڈ کپ 2022قطر:متحدہ عرب امارات کا27لاکھ شائقین کو ویزے دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سلسلہ میں 27 لاکھ شائقین کو ویزے دینے کا اعلان کیا ہے۔ شائقین اس ویزے کی بنیاد پر متعدد بار متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔شائقین فٹ بال کویہ ویزہ کم قیمت پر جاری کیا جائے گا۔ یہ ویزہ یکم نومبر سے اگلے تین ماہ کے لیے حاصل کیا جا سکے گا۔ امارات کی طرف سے حیا کارڈ رکھنے والوں کے لیے ویزے کے حصول کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حیا کارڈ رکھنے والے شائقین تین ماہ کے لیے امارات کا ویزہ 'فیڈرل اتھارٹی فار اڈنٹٹی ، سیتیزن شپ، کسٹم اینڈ پورٹ سکیورٹی' کی ویب سائٹ سے آن لائن بھی حاصل کر سکیں گے۔ نیز جن ملکوں کے لوگ ویزے کے بغیر امارات میں داخلے کا حق رکھتے ہیں وہ بھی موجودہ قواعد کے مطابق امارات آکر قیام کر سکتے ہیں۔امارات کی طرف سے بھاری تعداد میں ویزوں کے اجرا کا یہ اعلان ورلڈ کپ 2022 میں سپورٹ کرنے کی خاطر ہے۔ نیز امارات کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جو شائقین اس دورانیے میں عمومی ویزا فیس کے ساتھ ویزہ حاصل کریں گے انہیں تین ماہ بعد ویزے مدت میں توسیع بھی مل سکے گی۔متحدہ عرب امارات نے حیا کارڈ کے بارے میں وضاحت کی ہے ' حیا کارڈ رکھنے والا قطر میں اس کارڈ کی بنیاد پر داخل ہو سکے گا اور ورلڈ کپ کی ٹکٹ ہونے کی صورت میں سٹیڈیم تک رسائی کا حق رکھتا ہو گا۔ یہ انفارمیشن فیفا کی ویپ سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔یہ حیا کارڈ ایسا کارڈ ہے جو ورلڈ کپ دیکھنے والوں کو جاری کیا گیا ہے۔ اس کارڈ کے رکھنے والوں کو قطر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم ہوگی۔ اس مفت ٹرانسپورٹ میں میٹرو اور بس سروس بھی شامل ہو گی۔اس حیا کارڈ رکھنے والوں کو سعودی عرب بھی ورلڈ کپ شروع ہونے سے دس روز پہلے ویزا دے گا۔ ساٹھ دن کے قیام کی اجازت دے گا۔ شائقین فٹ بال کے لیے سعودی ویزا بھی ملٹی پل ہو گا اور وہ بار بار سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے۔