سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کے مابین تفصیلی نشست
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کے مابین تفصیلی نشست ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرافتخار درانی اور مولانا شجاع الملک سمیت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے زعماء بھی موجود مولانا محمد خان شیرانی نے 9حلقوں میں ہو رہے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا، جمیعت علماء اسلام پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی بہترین امدادی کاروائیوں کو سراہا، مولانا محمد خان شیرانی نے سیلاب زدگان کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے عطیات جمع کرنے کے عمل کو بھی قابل ستائش قرار دیا، مولانا محمد خان شیرانی نے توہین رسالت کے حساس معاملے کو محض سیاسی مقاصد کے لئے جھوٹے پراپگینڈے کے طور پر استعمال کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، امپورٹڈ حکومت کی ہاتھوں ملک میں سیاسی آمریت کے قیام کی شدید مذمت سیاسی مخالفین اور اہلِ صحافت و سماجی میڈیا کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کو بھی جمہوریت اور دستور پر بدترین حملہ قرار دیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کے مابین چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے جلد ملاقات کروانے کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو،