حکومت کا شوکت ترین کی آڈیو لیک کا فرانزک کروانے کا فیصلہ
حکومت نے شوکت ترین کی خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف سے متعلق لیک ہونے والی گفتگو کی کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمان میں جاتے ہوئے تمام اراکین حلف لیتے ہیں کہ ملکی مفاد کا تحفظ کریں گے، خیبرپختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا آئی ایم ایف کو خط لکھ کر شاید اپنے حلف کی پاسداری سے بھی گئے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ شوکت ترین سے توقع نہیں تھی انہوں نے سیاست کو ریاست پر مقدم رکھا، مملکت خداداد سے شوکت ترین کا یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔