نریندر مودی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا: وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اظہار تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے اور اپنی زندگیوں اور معاشرےکی تعمیر نو کریں گے۔خیال رہےکہ ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔