ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی
ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ ستمبر 2022 کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی آئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت 212 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 2496 روپے اور کمرشل سلنڈر 9604 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔