اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں تیرہ اعشاریہ نو آٹھ فیصد اضافے کی منظوری دے دی، نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

اوگرا نے یکم جنوری دو ہزار بارہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ، اوگرا کے مطابق گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں تیرہ اعشاریہ نو آٹھ فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔اوگرا کا کہنا ہے کہ واپڈا اور کے ای ایس سی کیلئے گیس تیرہ اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد مہنگی کی گئی ہے۔گیس میں اضافے کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہو گا جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔