کوئٹہ میں گذشتہ رات کاربم دھماکے کی جگہ سے مزید چھ بم برآمد ہوئے ہیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی
ذرائع کے مطابق ارباب کرم خان روڈ پرسابق وفاقی وزیرنصیرمینگل کے بیٹے کے گھرپرہونے والے دھماکے کی جگہ سے مزید چھ بم برآمد کرلئے گئے ہیں جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ دوسری جانب گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ کئی زخمی اب بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، بم دھماکے کے بعد شہر کی فضا آج بھی سوگوار ہے۔