آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران صبح کے وقت دھند اور کورے کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ چنار، قلات اور ہنزہ میں منفی نو، استور اور کالام میں منفی آٹھ، گوپس اور کوئٹہ منفی سات، گلگت منفی چھ، اسلام آباد صفر، لاہور، مظفرآباد اور پشاور میں ایک، ملتان تین، کراچی تیرہ، مری منفی تین اور فیصل آباد میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔