سیاسی یتیم مفکر بن کر پیپلز پارٹی کو ملک کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

ملتان میں دریائے چناب پر ہیڈ والا پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ملک کی حفاظت صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی اداروں کےدرمیان تصادم نہیں چاہتی اور اس حوالے سے پایا جانے والا تاثر غلط ہےجبکہ صدر اور وزیرا عظم کے بے حیثیت ہونے کی باتیں کرنے والے سیاسی یتیموں کے پاس تنقید کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔