عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت یں آٹھ ڈالرکمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آٹھ ڈالر کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا ہے۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت آٹھ ڈالرکمی کے بعد پندرہ سو پینسٹھ ڈالرہوگئی،ملک بھر میں فی تولہ سونا دو سوروپے بڑھ کرترپن ہزارسات روپے اوردس گرام سونے کی قیمت ایک سو اکہترروپے بڑھ کرچھیالیس ہزار اٹھائیس روپے ہوگئی۔