ملک نے اپنی سمت کا تعین کر لیا ہے,پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے قطر میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اپنی سمت کا تعین کر لیا ہے اور عوام کو جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم اثاثہ ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔