دنیا بھر میں سال 2019ء کے استقبال کی تیاریاں جاری
سال 2018ء کئی یادیں اور تلخیاں لیے آج ماضی کا قصہ بن جائے گا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سال نو کے جشن کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا جس کے شہر آکلینڈ کے معروف سٹی ٹاور کے مقام پر ہزاروں افراد جمع ہوں گے اور آسمان کو چھونے والی آتشبازی کا مظاہرہ کریں گے۔ نیوزی لینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق تقریباًشام 4 بجے جشن کی شروعات ہوگی اور اس کے بعد وقفے وقفے سے تمام ملک نئے سال کی خوشیاں مناتے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ میں 12 بجتے ہی آکلینڈ ہاربر برج پر آتش بازی کی جائے گی، روس کے کچھ حصوں میں پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے نئے سال کا آغاز ہو گا، آسٹریلوی شہری یہاں کے 6 بجے سڈنی میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔ جاپان میں لوگ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سال 2019ء کا آغاز کریں گے، وہ نئے سال کی آمدپر عبادت گاہوں کا رخ کریں گے ، اس کے بعد چین، سنگاپور، منیلا کے شہری پاکستانی 9بجے رات کو سال نو کا استقبال کریں گے