نیو ایئر نائٹ، اسلام آباد اور کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جب کہ ون ویلنگ یا ریس لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اور اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ اسلام آباد میں آتش بازی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی اور حساس مقامات اور بازاروں میں بھی اہلکار تعینات رہیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق شاپنگ مالز اور بڑے تجارتی مراکز میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی جب کہ جنرل پوائنٹ ڈیوٹی کے علاوہ اسپیشل ناکے بھی لگائے جائیں گے