رائیونڈ:تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈاکو راج
تھانہ سٹی کے علاقہ میںڈاکو راج نامعلوم مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر زبردستی گھر میں گھس کر اہلخانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے واردات میں نقدی لاکھوں روپے ظلائی زیورات لوٹ لئے اور چور موٹر سائیکلوں لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سندر روڈ اشرف گارڈن ہاوسنگ سکیم کے رہائشی تاجر محمد آصف کے گھر میں مسلح آٹھ ڈا کووں نے گھس کر خواتین اور بچوں کو گن پوائنٹ یرغمال بناکر گھر کے ایک کمرہ میں بند کر کے سیف الماری کے تالے توڑ کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی،نو تولہ طلائی زیورات، دوعدد موبائل فونز،ایک قیمتی کلائی گھڑی اور قیمتی پارچہ جات لے اڑے۔ سی سی ٹی کیمرہ کی فو ٹیج کے مطابق ڈاکووں نے اطمنان سے واردات کی اور بلا خوف فرار ہوگئے۔سیاسی سماجی شخصیات میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا جاوید، سابق چیئر میں میا ں مبشر حسین شیخ،و دیگر نے متاثرین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں نان سٹاپ وارداتوں میں متعدد شہری مال و زر اور مقامی صحافیوں کی موٹر سائیکلوں سمیت وارداتوں پر انتہائی افسوس ہے اور پولیس وارداتوں پر کنٹرول کرنے میں ناکامی سے علا قے کا امن وایمان متاثر ہورہا ہے۔، نان سٹا پ وارداتوں کے خلاف ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن کا بھٹی چوک میں پر امن احتجاج جبکہ موجودہ واردات کے متاثرین ایم پی اے کے ہمراہ سراپا احتجاج۔