عمران خان کے اقتدار میں 2019 اداروں کے وقار پر کاری ضرب کا سال رہا۔مولابخش چانڈیو
پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ 2019عمران خان کے یوٹرنزکے عالمی ریکارڈ کا سال ثابت ہو۔عمران خان کے اقتدار میں دو ہزار انیس اداروں کے وقار پر کاری ضرب کا سال رہا ،حکومت نے ایک سال کے اندر پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان مولانا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کوبے توقیرکرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،احتساب کے نام پرحکومت نے سیاسی انتقام کی انتہا کردی اپنی باری آئی تو عمران خان نے یوٹرن لے کر آرڈیننس جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کاوعدہ کرنے والے نے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیا،سب سے بڑایوٹرن کشمیرپر لیاگیا اور حکومت نے کشمیریوں کے خون کاسودا کیا۔مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آصف زرداری کی بصیرت سے حکومت کو گھر بھیجیں گے،دو ہزار بیس اس حکومت کے الوداع کا سال ہے، جیالے اپنے قائد کی کہی بات کو حقیقت بنا کر رہیں گے۔